معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Published on December 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

 

لاہور(یواین پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، مولانا طارق جمیل نے طبیعت ناسازی کے باعث ٹیسٹ کروایا، جس پر مولانا طارق میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پیغام دیا کہ السلام علیکم ورحمة الله، گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی۔جس پر میرے ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے۔ اطباء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں۔ تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 72افراد چل بسے ،تین ہزار سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس ے بعد کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 426 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 90 ہزار 168 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 369 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 94 ہزار 359، پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 092، اسلام آباد میں 34 ہزار 579، بلوچستان میں 17 ہزار 737، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme