جدہ میں خواتین کے پہلے سپورٹس کلب کا افتتاح

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )جدہ میں خواتین کے پہلے سپورٹس کلب کا افتتاح کردیا گیا۔ خواتین کی سپورٹس کمیٹی کی ڈائریکٹر شدن الصقری نے کلب کا افتتاح کیا۔ خواتین کا پہلا ایکسپریس سپورٹس کلب جدہ کے علاقے العزیزیہ کی غرناطہ سٹریٹ پر فٹنس ٹائم کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ لیڈیز ایکسپرس فٹنس کلب ‘ 800 مربع میٹر پر پھیلا ہے جہاں جدید ترین فٹنس اور سپورٹس کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مملکت میں فٹنس ٹائم کے عنوان سے اس وقت 136 سینٹرز قائم ہیں جہاں سپورٹس کی سرگرمیوں کے علاوہ جسمانی ورزش اور مختلف قسم کی انڈور کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题