پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوگئے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

Published on December 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوگئے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر غور کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسہ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 67 روپے 86 پیسہ، مٹی کا تیل 70 روپے 29 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دا گیا ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی۔اوگرام کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ تاہم اب وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقع سے کم اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ سیکرٹری خزانہ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کمی ہوئی۔ تاہم اب حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سنتے ہی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی۔ کئی پمپ مالکان نے بجلی بند اور کئی نے مشین خراب اور بعض پٹرول پمپ مالکان نے بوجہ فوتگی یا شادی پٹرول بند ہے کے بورڈز آویزاں کرکے پٹرول کی سپلائی معطل کردی۔ اس صورتحال میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر پٹرول یا ڈیزل بڑھانا ہو تو اسکی خبرپہلے ریلیز نہ کی جائے اس سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پٹرول سپلائی بند کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا چائیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog