ایران نے ترکی سے ہاتھ ملا لیا،امریکہ پریشان

Published on December 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

تہران (یواین پی) پچھلے ہفتے جب امریکہ نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو اس حوالے سے نیٹو سربراہ نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کا مقامل ہے کہ نیٹو کے اتحادی اب ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کرنے پر لگ گئے ہیں۔حالانکہ دو اتحادی ملکوں کے درمیان ڈیل ہوئی تھی اور تیسرے اتحادی نے اٹھ کر ان پر پابندی عائد کر دی جو کہ اچھی مثال نہیں ہے۔امریکا کی طرف سے ترکی پر روسی دفاع نظام حاصل کیے جانے کے بعد پابندی کے خلاف ایران نے صدا بلند کرتے ہوئے اسے ناجائز قرار دے دیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان روسی دفاعی نظام کو خریدنے کے اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اسے حاصل کر کے دم لیا۔ روس کی جانب سے دفاعی نظام کی ترکی کو ترسیل گزشتہ برس کر دی گئی ہے۔اس وقت اس کی تنصیب اور آزمائشی عمل جاری ہے۔امریکا نے ترکی کو اس روسی نظام کے حصول سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی پر روسی دفاعی نظام خریدنے کی پاداش میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی توہین قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواد ظریف نے لکھا کہ امریکا کو اب پابندیاں لگانے کا نشہ ہو گیا ہے اور وہ اس عادت سے مجبور ہو کر بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy