نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کرنے پر غور

Published on December 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

نیپئر (یواین پی) نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کرنے پر غور، پاکستان کی جانب سے کلین سوئپ سے بچنے کی کوششیں، سابق کپتان سرفراز احمد کو موقع دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج منگل کو نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے ۔قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ ہملٹن سے نیپئر پہنچ گیا،اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر کلین سوئپ کی شرمندگی سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کیویز کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے سرفراز احمد، محمد حسنین، عثمان قادر، افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قوی امکان ہے کہ عبد اللہ شفیق، وہاب ریاض، عماد وسیم، محمد رضوان اور خوشدل شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ پہلے دو میچز جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme