چھوٹی فوج ۔۔۔۔بڑے فساد

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

Graphic1
میں اکثر اپنے آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ پاکستان انتہائی مشکلات کا شکار ہونے کے با وجود نا جانے کیوں صحیح سلامت و شاداب ہے!
انیسویں صدی میں پوری دنیا میں انسا نوں کی ایک ایسی قوم منظر عام پرآئی جس کو سمجھنے کیلئے خاص عقل درکار ہے جو کہ خاص قسم کی جا دوئی طا قت کی حامل ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی تھوڑے ہی عرصہ میں پوری دنیا کو اپنے طلسم میں لے لیا اس قوم میں چند افراد حقیقی طور پر عوام کی فلاح کیلئے ہر طرح کی کو شش کرتے ہیں لیکن اصل میں وہ انکی نسل میں سے نہیں ہوتے۔اس قو م کا ذکر کرتے ہی عام انسان کو بلڈ پریشر ، ذہنی کو فت جیسی بھیانک بیماریاں جکڑ لیتی ہیں پھر بھی ہر کوئی انکا ذکر کیے بغیر رہ نہیں سکتا کیو نکہ برائی کا ذکر اسلئے کیا جاتا ہے تا کہ دوسرے لوگ نصیحت حاصل کر سکیں اور وہ اچھائی کیلئے کو شش کریں اس خاص قوم جسکو دنیا میں سیاستدان کا نام دیا گیا ہے جس کی تفصیل بیان کرنے کیلئے لا تعداد الفاظ،ان گنت وقت،کثیر تعداد میں اوراق اور قلم برباد کئے جا سکتے ہیں۔میں اس قوم کو کچھ اسطرح عزت بخشنا چا ہتا ہوں یہ قوم انتہائی چالاک ،ہشیاراور تیز طرار ہے یہ قوم پاکستان میں بھی ایک چھوٹی سی تعداد میں پائی جاتی ہے جو کہ پوری دنیا کی طرح یہاں بھی اپنے بھیانک ارادوں کو مکمل کرنے کے لئے سر گرم ہے، یہ قوم ایک چھوٹی سی فوج کی مانند ہے جو کہ بہت چست و چابند ہے جسکا کا م فسا د برپا کرنا اور انکے پیشوا کو تقویت پہنچانا ہے ان کے پیشوا نے پوری دنیا اورپا کستان کو اپنے طلسم سے زیر کر رکھا ہے جسکا مقصد دنیا میں امن کی بربادی اور مسلمانوں کی قتل و غارت ہے۔ دنیا بھر میں سب سے کم تعداد سیاستدانوں کی ہے لیکن پھر بھی یہ پوری دنیا پر قابض ہیں اوراپنے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ اگر پا کستان میں مو جود بہت سے سیاستدانوں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ مو صوف تو انتہائی کم علمی کے ماہر ہیں لیکن نا جا نے ایسی کونسی طاقت کے طابع ہیں کہ دنوں میں ہی مشہور ہستی بن بیٹھتے ہیں،یہ لوگ واقعی خصوصی طاقتوں کے حامل ہیں جن کو استعما ل کر کے اپنی خواہشات پوری کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کی طرح برے سیاستدان عرصہ درازسے اپنی گرفت بنائے ہوے ہیں یہ ایک دیو کی طرح معصوم لوگوں پر مسلط ہیں جنکا مقصدعوام کا خون چوسنا اور کمزور کر کے ما ر دینا ہے۔جیسا کہ ہمارے پورے ملک میں بظاہر ہو رہا ہے یہ لوگ جمہوریت کے حامی،پوجاری،اور دل دادہ ہیں جسکا مقصد اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے یہی طریقہ دنیا کی سب سے بڑی طاقتوں کا ہے جو اپنے مالکوں کو خوش کر رہے ہیں یہ لوگ کیوں پوری دنیا پر حاوی ہو رہے ہیں اور اتنے طاقتور بھی کیوں ہیں حقیقت میں غیر مسلم کو ہمیشہ ایک ہی قوت طاقت بخشتی ہے وہ ہے شیطان یہ لوگ شیطان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تا کہ اسلام کو نقصان پہنچا سکیں ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو بھی چلانے والی قوت شیطانی ہے جو ہر اس شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اسکے معیار پر پورا اترے اسی لئے تو پاکستان آزادی سے لے کر آج تک اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوا ہمارے سیاستدان دنیا کے بڑے بڑے سیاستدانوں کے طرز زندگی کو اپنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جیسا کہ شراب نوشی کرنا،موسیقی کی محافل سجانا،حسین عورتوں کی قربت میں رہنا،نئے فیشن کرنا،نوجوان کمسن لڑکیوں سے شادیاں کرنا و دیگر ہر وہ کام کرنا جو کہ اسرائیل،امریکہ،برطانیہ،فرانس،اٹلی،روس،جاپان،چائنا،انڈیا،کوریا و غیرہ کے سیاستدان کرتے ہیں چونکہ ان ممالک کے سیاستدان دجال کے حامی اور شیطان کے پوجاری ہیں اسلئے انہوں نے پاکستانی سیاستدانوں پر بھی اپنا جادو بکھیر دیا ہے ان لوگوں نے ہمارے سیاستدانوں کے دماغ ما ؤف کر دئیے ہیں جن کو کچھ سمجھ نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں یہ خود دجالی فوج کا حصہ بن بیٹھے ہیں جسکا جادو صرف کمزور ایمان والے کو ہی اپنی گرفت میں لیتا ہے جسکا سب سے بڑا مقصد اسلام کا خاتمہ اور مسلمانوں کا قتل عام جو کہ شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس نے اپنی غلاظت کو پھیلانے کے لئے انکا انتخاب کر رکھا ہے اور اسکے چیلوں نے دنیا بھر میں کہرام مچا رکھا ہے ۔
اب میں شروع میں بیان کردہ اپنے سوال کے ممکن جواب کو درج کرنا چاہتا ہوں جو کے میری عقل کے مطابق کچھ اسطرح ہے کیونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور یہ ایک حقیقی مسلم مملکت بنناتھی جو کہ شیطان کے لئے انتہائی تکلیف کا حامل ہے جس کے نتیجہ میں شیطانی قوتوں نے پاکستان کو بر باد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش شروع کردی یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کو پیدائش سے لے کر آج تک جو خطرات درپیش آئے اگر کوئی اور ملک ہوتا تو اسکا نام دنیا سے مٹ چکا ہوتا یہاں پر اب میں ذکر کرونگا جس کے باعث پاکستان آج تک بچا ہوا ہے شیطانی فتنوں نے تو حضرت بابا آدم تک کو بہکا دیا تھا ،اور اس کا واررسول، پیغمبر اوراولیاء کرام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکاہے لیکن اسکے برعکس ایک سچی طاقت جس نے پورے جہان، زمین و آسمان کو اپنی حفاظت میں لے رکھا ہے جو کہ کچھ سچھے پاکستانی مسلمانوں کے نیک ا عمال کے باعث پاکستان پر بھی اپنی رحمت کئے ہوے ہے جو کہ حقیقت میں کل جہان کا مالک ہے اور ر ہے گا۔ آخر میں یہ پیغام

اسلام جنگ عدل ہے جمہوریت تو نہیں جو دیتا ہے ہر شے کو انصاف

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes