صدرمملکت کا بانی پاکستان محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Published on December 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدرمملکت عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیرکےمسلمانوں کیلئےالگ وطن حاصل کرنے پرقائداعظم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ایسی ریاست کی تعمیرچاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کوترقی کےیکساں مواقع میسرہوں۔ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کوخوشحال بنانےکیلئے آج قائداعظم کےنظریات پرعمل کرنےکاعہدکرتےہیں، قائداعظم پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےبڑےحامی تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکےعوام 7دہائیوں سےریاستی دہشتگردی کاشکارہیں، بھارت نےایک سال سےزائدعرصے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کررکھاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题