بھارت: نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، اہم شاہرائیں بند

Published on December 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

نئی دلی: (یواین پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ملک بھر سے آئے کسانوں کی زری پالیسی کیخلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ شاہراہیں تاحال بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نئی دلی میں زرعی پالیسی کے خلاف کسان گزشتہ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، کسانوں کے دھرنے کے باعث شاہراہیں بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے خود ساختہ مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے من پسند کسان رہنماؤں سے بات چیت کی۔مودی کسانوں کے مطالبات پر بات کرنے کے بجائے خود ساختہ مذاکرے میں زرعی پالیسی کے گن گاتے رہے۔ مودی نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme