نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہیں: مسلم لیگ ن

Published on December 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا۔مولانا اجمل قادری کی طرف سے جاری بیان کے بعد رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر زور تردید کرتی ہے، ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے۔ ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظمؒ کے اصولی موقف کی حامی اور پہرے دار ہے، انڈین ایجنٹبنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوٹ چھپانے کے لئےاب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نوازشریف پر؟ کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر ؟کوئی شرم، کوئی حیاء؟ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاو تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟ معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نوازشریف؟لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ کرپشن، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایاگیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے۔ خبردارکرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔ اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy