مریم نواز کا بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح زبان پر کنٹرول نہیں، فواد چودھری

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح زبان پر کنٹرول نہیں، مریم نواز کی تقریر”میرے ابو، میں اور عمران خان بہت خراب ہے‘‘ سے آگے نہیں بڑھتی، ضیاءالحق کے جانشین آج گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی قبر کے مجاور بن گئے۔ انہوں نے ٹویٹر پر گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے جلسے اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ضیاءالحق کے جانشین آج گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی قبر کے مجاور بنے ہوئے ہیں ، ہر جگہ نیا روپ پنجاب میں جاگ پنجابی جاگ، سندہ میں بینظیر کے جانشیں ،فوج کے سامنے فوج کے چمچے مودی کے سامنے فوج کیخلاف بھاشن اسی لئے میں نے کہا تھا مسلم لیگ ایک پونزی اسکیم ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر”میرے ابو، میں اور عمران خان بہت خراب ہے”سے آگے نہیں بڑھتی، بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح انھیں اپنی زبان پر کنٹرول نہیں۔ جنہوں نے گھر کا کچن نہیں چلایا وہ ایٹمی طاقت کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔ دکھ اور ہمدردی نام نہاد سینئر لیڈرشپ سے جو ہاتھ باندھے پیچھے کھڑے ہیں۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پی ڈی ایم کے لاڑکانہ میں جلسے کے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے کو36 واں پنکچر۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy