نیو ائیر نائٹ پر ڈی پی اواوکاڑہ کا ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزادنے کہا کہ کرسمس کا تہوار الحمداللہ خیر و عافیت سے گز ر گیا نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے حتمی سیکیورٹی پلان تیا ر کر لےاہے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں محب وطن پاکستا نی ہیں اوراقلیتوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتوں نے ارض پاک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے نیو ائیر نائٹ کے موقع پرپندرہ سو سے زائد پولیس افسران واہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا ضلع بھر میں ون ویلنگ ،ہلڑبازی اورلاﺅ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزادنے ضلع بھر میں ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے انہوںنے کہاکہ نیو ائےر نائٹ کے موقع پرون ویلرز کو اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنے دینگے تمام اےس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بلاامیتاز کارروائی جاری رکھیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes