رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published on December 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔مفتی منیب کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔ مفتی منیب نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے سے حاصل کی اور کڑی محنت کے بعد ملک کے اعلیٰ عہدے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے۔ مفتی منیب رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ وہ تنظیم المدارس کے صدر اور دارالعلوم نعیمیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔حکومت کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے جن میں مولانا راغب نعیمی، مولانا حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی کرار نقوی، مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر کو شامل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog