سٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کیلئے راستہ خالی نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار سامنے لا سکتے ہیں۔ اصل توجہ حکومت کو گھر بھجوانے پر مرکوز ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ن لیگی رہنما کا میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کسی کو استعفیٰ دینے کا حکم دے تو نہیں ہو سکتا کہ وہ نہ دیں۔ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں سے پہلے جو بھی ضمنی الیکشن ہونگے، ان میں حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے لیے کوئی بھی راستہ خالی نہیں چھوڑیں گے۔ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ نواز شریف کا واضح پیغام ہے کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes