ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے آر تھو پیڈک سرجن یسین بھٹی انسان کے روپ میں فرشتہ

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

جھنگ (یواین پی ) ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے آر تھو پیڈک سرجن یسین بھٹی انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے جو آج کے اس پر آ شوب معاشرے جس میں ہر بااثر شخص نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام وحلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ جگمگا رہا ہے مذکورہ سر جن در حقیقت آج کے لوٹ کھسوٹ ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے اس غلیظ کیچڑ میں ایک کنول کے پھول کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد غریب مریضوں نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ سرجن غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چھاﺅں میں نجانے کتنے غریب مریض آئے روز صحت یاب ہو کر رہ گئے ہیں مذکورہ سرجن زر کا غلام بننے کے بجائے اپنے فرائض و منصبی خداوند کریم کی خوشنودگی کی خا طر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ سرجن کا شمار اُن چند ایک ایماندار اور فرض شناس سر جنز میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ سرجن کے حسن و اخلاق کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آ ئے روز مذکورہ سرجن پر پیارو محبت اور اطمینان کے فرشتے اترتے ہیں قصہ مختصر مذکورہ سرجن آج کی اس اند ھیر نگری میں ہ چراغ ہے جس کی روشنی میں نجانے کتنے غریب مریض صحت یابی کی منزل کی طرف رواں دواں ہو کر رہ گئے ہیں مذکورہ سرجن کا یہ اعلی اقدام باقی ماندہ ڈاکٹروں جو زر کے غلام بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں کیلئے مثل راہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy