جسٹس قیصر رشید چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

Published on January 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

پشاور (یواین پی) پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قیصر رشید کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو جسٹس قیصر رشید کو مستقل طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کردیا ہے۔جسٹس قیصر رشید کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مستقل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قیصر رشید خان 2 اگست 2011 سے پشاور ہائی کورٹ میں جج ہیں، جبکہ 16 نومبر 2020 سے پشاور ہائی کورٹ مین بطور چیف جسٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے 28 جون 2018 سے سینئر جج کی ذمہ داری سنبھالی، سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے بعد 16 نومبر 2020 کو انہیں قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ 12 نومبر 2020 کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔دوران علاج کورونا وائرس کے باعث پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا انتقال ہوگیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy