مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

Published on January 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

لاہور (یواین پی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا خیال ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم پر کی جانے والی تنقید جائزہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بائولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر کی جانے والی تنقید جائز ہے، مداح ہم پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ ہماری صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور قومی ٹیم نے کئی مراحل پر ان صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہم نے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن آخر دم تک مقابلہ کیا اور میچ کو آخری 5 اوورز تک لے کر آئے۔ ہم نے وہ ٹیسٹ میچ تقریبا بچالیا تھا جس کے بعد لوگوں کی اگلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ ہوگئیہں تاہم اگر آپ کی کارکردگی کا میعار گرجائے تو آپ پر ہونے والی تنقید بالکل جائز ہے ۔46 سالہ مصباح الحق نے اس بات کی نشاندہی کی کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ میچ کے دوران جو مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مایوس ہیں کیونکہ ہم بائولرز کی جانب سے پیدا کردہ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، اس دورے کے دوران ہمارا بڑا مسئلہ ڈراپ ہونے والے کیچز تھے جس کی وجہ سے ہم نے سیریز برابر کرنے کا موقع بھی کھودیا، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes