موٹروے پولیس کی اولین ترجیح مدداور مُسافروں کا تحفظ ہونی چاہیے ڈاکٹر سید کلیم امام

Published on January 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری روڈ یوزرز کی ہر ممکنہ مدد ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،خوش اخلاقی سے پیش آنا،مشکل وقت میں مسافروں کی مدد اور حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات وہ اوصاف ہے جس کی بناءپر موٹروے پولیس نے عوام الناس میں پذیرائی اور نیک نامی کمائی۔ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح مدداور مُسافروں کا تحفظ ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس افسران کے اوکاڑہ میں منعقدہ اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل،ایس ایس پی سنٹرل ون محمد کاشف اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران وملازمان بھی موجود تھے۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری روڈ یوزرز کی ہر ممکنہ مدد ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے بتایا کہ اس وقت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دُنیا میں سالانہ چودہ لاکھ اور پاکستان میں تقریباً چودہ ہزار لوگ حادثات میں اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ حادثات کاباعث بننے والے عوامل پر کام کر کے ان میں کمی لانا موٹروے پولیس کی اولین ڈیوٹی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ حادثات سے بچاؤکے لئے چھوٹی گاڑیوں کی تیز رفتاری پر قابو پانے، بڑی گاڑیوں کے لین ڈسپلن کو قائم کرنے اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنانا ہو گا۔ آئی جی کلیم امام نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام میں روڑ سیفٹی بارے آگاہی پیدا کریں اور اس سلسلہ میں مساجد اور تعلیمی اداروں کے ذریعے لوگوں تک روڑ سیفٹی کا پیغام پہنچایا جائے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا اس سپاہ کی پہچان خوش اخلاقی ہے جس کا دامن کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو تلقین کی کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی خوش اخلاقی اور صبر سے کام لینا ہی ہمارا اصل امتحان ہے۔تاہم اگر موٹروے پولیس کے کسی افسر کی عزتِ نفس اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ادارے کی نیک نامی کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اجلاسِ عام میں شریک افسران وملازمان کے مسائل کو سُنااور موقع پر ہی مناسب احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر سید کلم امام نے کہا کہ ڈی آئی جی ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں او روہ پُر اُمید ہیں کہ وہ موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے ایس ایس پی محمد کاشف کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل اور ایس ایس پی محمد کاشف نے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog