حویلی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار شخص جانبحق

Published on January 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) حویلی لکھا روڈ وساوے والا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عاشق ولد دُلا (35 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme