ناک اور کان چھِدوانے کے فوائد

Published on January 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

مشرقی ممالک میں خواتین کا کان اور ناک چھِدوانا پہلے پہل روایت سمجھی جاتی تھی اور اکثر خاندانوں میں لڑکیوں کے لیے شادی سے قبل چھِدوانا لازمی تصور کیا جاتا تھا۔تاہم اب دنیا بھر کی خواتین ناک اور کان بطور فیشن چھدواتی ہیں لیکن درحقیقت ناک اور کان چھِدوانے کے پیچھے چھپے فوائد سے متعلق آج کی خواتین کم ہی علم رکھتی ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے طبی فوائد ہیں جو آپ کو ناک اور کان چھِدوانے سے حاصل ہو سکتے ہیں۔
چھوٹی عمر میں بچوں میں ناک یا کان چھِدوانے کا عمل ان کی دماغ کی مناسب نشوونما میں مدد دیتا ہے، کان کی لو میں میراڈائن پوائنٹ ہوتے ہیں، اس نکتے پر سوراخ کرنا انسانی دماغ کو متحرک کرنے اور خون کی مناسب گردش میں بھی مدد دیتا ہے۔
کان کی لو کے درمیانی حصے میں سوراخ کو خواتین کی تولیدی صحت کے لیے ایک اہم نقطہ تصور کیا جاتا ہے۔
کان چھِدوانے کا عمل خواتین سمیت مردوں میں امیونائزیشن (اینٹی باڈیز بڑھانے) کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔
کان چھِدوانے کا عمل خواتین کی نظر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کان کی لو جس جگہ سوراخ ہوتا ہے اس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے نظر کا وژن تیز ہوتا ہے۔
کان کی لو کو ماسٹر سینسر اور کیریبل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اس پوائنٹ کو دبانے سے قوت سماعت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کان اور ناک میں چھِدوانے کا عمل انرجی کے بہاؤ کو باقاعدہ رکھنے میں مدد ملتی ہے، اس توانائی کو بچے میں برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کی کئی برادریوں میں بچوں میں چھوٹی عمروں میں ناک اور کان چھدوائے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes