سپر اسٹار ماہرہ خان 15 دن قرنطینہ رہنے کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب

Published on January 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

کراچی (یواین پی)ماہرہ خان نے کورونا کا مثبت تجربہ رکھنے سے متعلق بتایا کہ ’میرے بھائی سمیت میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹھیک رہےاداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں ، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔قرنطینہ میں گزارے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اس دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح کے سوال کے جواب میں بھی ڈراموں میں واپسی کا اظہار کرچکی ہیں۔ماہرہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes