زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، 20 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

Published on January 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments


کراچی (یو این پی)زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث ان کی مجموعی مالیت 20 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے اور سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر معمولی اضافے سے 7 ارب 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 ملین ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog