پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقسیم انعامات کی تقریب

Published on January 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے منظقہ غربیہ میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) سے منسلک کرکٹ کی نمائندہ تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام ایس سی سی (سعودی کرکٹ سینٹر) ٹی ٹوئنٹی کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی پریمئیر، مارنگ اور افٹرنون ڈویژنوں کی کامیاب ٹیموں اور انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پریمئیر ڈویژن میں زولٹک نے حیدرآباد شارکس کو 28 رنز سے شکست دیکرفائنل جیتا۔ مارینگ ڈویژن میں ورائچ کرکٹ کلب(ڈبلیو سی سی) نے ال سعودی گرین کو بڑے مارجن 142 رنز سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کیا جبکہ آفٹرنون ڈویژن میں ابوداؤد ٹریڈنگ نے اسٹالین کو 10 وکٹوں سے ہرا کر چمپیئن شپ جیتی۔پریمئیر ڈویژن ڈبلیو پی سی اے گراؤنڈ 8 : زولٹک نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 223 رنز بنائے۔ اوپنرز وقارالحسن 42، عامرسجاد 61، عبدالواحد 42اور شہباز رشید نے نے 59 رنزبنائے۔ عبید احمد نے 36 رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیئں۔ جواب میں حیدرآبا د شارکسز8 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 195رنز بناسکی۔ محمد شہزاد33،توقیرسلطان41، صدام حسین 33 اور عاطف محمد 28 رنز نے وننگ ٹارگٹ تک رسائی کی بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہے۔ عبدالواحد 3 ، ابو ہریرہ صادق اور سعید وجاہت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیئں عبدا لواحد مین آف دی میچ قرار پائے۔ مارنگ ڈویژن ڈبلیو پی سی اے گراؤنڈ 4 : ورائچ کرکٹ کلب(ڈبلیو سی سی) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، ذیشان محمد (شانی) شاندار سینچری اسکور کی۔ انھوں نے 3چھکوں اور14 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 111 رنز بنائے۔ کاشف علی 54 ناٹ آؤٹ، عمران نذیر49 ، آصف شہزاد 20اور وسیم عباس نے 19 رنز بنائے۔ جواب میں ال سعودی گرین ہدف کے تعاقب میں 4۔16 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔ محمد نیر شبیر 26، نذیر فاروقی 19،سید انس علی 17، جبران خان 22، محمد عمر 15 رنز ہی ورائچ کرکٹ کلب کے بولوں کا سامنا کرسکے ۔ سردار علی نے 3 اور کاشف علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ذیشان محمد(شانی)شاندارسینچری اسکورکرنےپرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔امپائرنگ کے فرائض محمد ایازالدین اور نوشاد نے ادا کئے۔ آفٹرنون ڈویژن: ڈبلیو پی سی اے گراؤنڈ 7 : اسٹالین کے کپتان عقیل ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیا۔ عبدالرحمن 72، وقاص منور 71 اور سیفی الدین 17 رنز ناٹ آوٹ نمایاں بیٹسمین تھے۔ فدا نے35 رنز دیکر 4 اور اسرار نے 27 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ابوداؤد کی ٹیم نے وننگ ٹارگٹ عامر گجرکی شاندار سینچری اور محسن شہباز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ عامر نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے سینچری مکمل کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ محسن شہباز نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اسٹالین کے کپتان عقیل ملک نے 8 بولرز آزمائے مگر کوئی بولر کامیاب نہیں ہوسکا۔فائنل کی تقریب کے مہمانان خاص میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کےممبران سید قاسم علی نقوی، محمد افتخار حسین، صادق الاسلام اور ڈبلیو پی سی اے کے ظفر خورشید تھے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید ضیا الدین نے انجام دیئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme