محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی

Published on February 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

کراچی (یواین پی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog