ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ جنوری میں 1815 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 1823 افراد کو مدد فراہم کی

Published on February 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments


دوسوپانچ متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ ( یو این پی)ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 51757 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1815 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 48001غیر متعلقہ اورمس کالز، 1523 معلوماتی، 375 رونگ اور 43فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب59کالز فی دن ہے۔1815 ایمرجنسیز میں 485روڈ ٹریفک حادثات، 1100 میڈیکل، 14آگ لگنے کے واقعات،53کرائم،1 عمارت منہدم ہونے کا واقع اور162 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 563افراد متاثر ہوئے جن میں 15 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ94 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 454متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 14 واقعات ہوئے جن میں 8کمرشل ایریا، 5 رہایشی علاقے جبکہ 1 واقع دیگر ایریا میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (06)، گیس اور ایل پی لیکیج (02) اور لاپرواہی (06) بنی، جبکہ ان واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 18ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔جنوری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 475 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes