عنقریب ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرکے میگا پراجیکٹس کا اعلان کروں گا،عثمان بزدار

Published on February 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عنقریب ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرکے ٹوبہ کی عوام کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کروں گا،صحت،تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر مسائل سے حکومت بخوبی آگاہ ہے،مسائل کے جلد اور بہترین حل کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی سے ملاقات کے دوران کیا،پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو درپیش صحت و تعلیم اور حلقہ کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا،اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرنے کی دعوت دی،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرکے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج و دیگر منصوبوں کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی کے درمیان حالیہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes