ٹھٹھہ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل سندھ روینیو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی ریلی

Published on February 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) آل سندھ روینیو ایمپلائیز ایسوسیئشن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل سندھ روینیو ایمپلائیز ایسوسیئشن ضلع ٹھٹہ کی جانب سے ضلعی صدر سید ریاض شاہ، ندیم میمن، توفیق رفیق میمن کی قیادت میں ڈی سی آفس سے پبلک پارک مکلی تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ٹھٹہ کے تمام روینیو و دیگر مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے جاری بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل سندھ روینیو ایمپلائیز ایسوسیئشن ضلع ٹھٹہ کے صدر سید ریاض شاہ، نائب صدر توفیق میمن، جنرل سیکریٹری فہد ببر اور وفا اسماعیل جتوئی و دیگر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی بازار گرم اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندو ملک جو دنیا کا سب سے بڑا جھموریت کا دعویدار ہے وہ کس طرح ایک مسلم ریاست (کشمیر) کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بناکر اپنی مرضی مسلط کر سکتا ہے؟ یہ نا فقط اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کیلئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بلکہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں شامل ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ حیثیت کے خاتمے کے لئے اپنے آئین میں تبدیلی لاتے ہوئے کشمیر کے خلاف ایک بہت ہی جارحانہ اقدام اٹھایا، بعد میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم، جبر اور بربریت کو بند کرکے انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسیئشن ضلع ٹھٹہ کے سینیئر نائب صدر عبدالستار میمن، اطلاعات سیکریٹری ندیم اختر میمن، خزانچی منظر میمن، آفیس سیکریٹری گلشیر راہوجی بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes