پریس کلب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

Published on February 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ریلی میں صحافیوں سول سوسائٹی ڈاکٹر وں اور انتظامیہ کے افسران کی شرکت صحافیوں نے کتبے اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا مخالف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور خطاب بھی کیاریلی پریس کلب سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین نےکی ریلی میں صحافیوں ۔ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین نے کہا عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے دینا میں کہیں بھی غیر مسلم کے ساتھ جب کوئی واقعہ ہوتا تو عالمی طاقتوں کا ضمیر فورا جاگ اٹھتا ہے کشمیر میں بدترین نسل کشی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی منافقت ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes