ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی قیادت میں شاہجہان مسجد سے لیکر پریس کلب تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن، روینیو، پولیس، انفارمیشن و دیگر تمام سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان و ملازمین، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماء، وکلاء و صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں بھرپور شرکت کئ ان دوران ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز، پمفلیٹس اور کشمیر کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندو مودی سرکار کے خلاف سخت نعریبازی کر کے ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ان دوران ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر تھٹہ، ایس ایس پی ڈاکٹر عمعان خان نے پریس کلب کے سامنے ریلی کئ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال پانچ فروری کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر جوش و جذبہ کے ساتھ کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کے طور پر یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ کشمیری بھائیوں سمیت اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور اس ضمن میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی حاصل کرنے کیلئے ایک بہت ہی لمبا سفر طئہ کیا ہے اور مرد و خواتین اور معصوم بچوں سمیت کئی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں جوکہ ضایع نہیں ہوں گے اور ان شھیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کا عرصہ گذر چکا ہے کشمیریوں نے آزادی کیلئے ہر طرح کی قربانی دی ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ہم کسی بھی صورت میں کشمیر کو اپنے آپ سے الگ نئیں ہونے دینگے اور کشمیر کئ عوام پر ظلم برداشت نئیں کرینگے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان اس تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی مختلف اسکولوں کے طلبہ اور ديگر عوام نے بھی کشمیری بہائیوں سے اظہار یکجہتی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگاکر ریلی کا اختتام کیا۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes