کشمیر میں مودی سرکار ظلم وستم بند کریں،میاں الیاس

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کوہر لحاظ سے مسترد کرتے ہیں،حاجی محمد سرور
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مانگامنڈی چوک سے مانگابائی پاس تک میں ریلی نکالی گئی
مانگامنڈی (یو این پی)مرکزی پریس کلب مانگامنڈی اور نیشنل پریس کلب مانگامنڈی کے صحافیوں کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مانگامنڈی چوک سے کلمہ چوک مانگا بائی پاس تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں صحافی برادری،تاجر برادری، و سیاسی سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی ہے۔ریلی کے موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے،،کشمیر بنے گا پاکستان،، کشمیر کی آزادی تک،، جدوجہد جاری رہیگی،، کے خوب نعرے لگائے گئے۔ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا۔کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کو مودی سرکار فوری بند کریں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا پاک فوج اور پوری مسلم امہ صلاحیت رکھتی ہے۔سینئر صحافی سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب مانگامنڈی حاجی محمد سرور نے کہا کہ کالے قانون کے تحت کشمیر کوبھارت میں شامل کرنا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ہے۔جسے ہر لحاظ سے مسترد کرتے ہیں۔سینئر صحافی حاجی محمد خالد، شیخ لطیف شاہد، اللہ وسایا چبیل، حکیم فریاد افضل رانا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کے دل کا ٹکڑا ہے جسے حاصل کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔صدر انجمن تاجران مانگامنڈی مہر آصف نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے۔اس لئے انکی مدد کرنا انکے حق میں آواز بلند کرنا رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کوشش ہماری اولین ترجیح ہے۔جبکہ اس موقع پر ایس ایچ او مانگامنڈی انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کی آزادی کو اپنے ظلم و جبر سے دبا نہیں سکتے۔اگر پاک فوج نے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز دی تو پنجاب پولیس کا ایک ایک سپاہی اور پاکستانی بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes