کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق، ایک ہزار 346 نئے مریض سامنے آ گئے

Published on February 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کورونا سے مزید 53 افراد جان سے گئے، اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 967 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار تین سو چھیالیس نئے مریض سامنے آ‌گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 54 ہزار 474 شہری متاثر ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، بتیس ہزار پانچ سو چودہ ایکٹوکیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہے۔کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648 ہے، پنجاب ایک لاکھ 60 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 68 ہزار 338، بلوچستان 18 ہزار 859 ہے۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 مریض، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 جبکہ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 41 ہزار 934 تک پہنچ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes