سافٹ ویئر کی ایکسپورٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on February 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں سافٹ ویئر برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایکسپورٹ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019 ء سے لے کر جون 2020 تک پاکستان میں 1.2 ارب ڈالر کی سافٹ ویئر برآمدات رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ جولائی سے دسمبر 2020 تک صرف چھ مہینوں میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ رہا ہے جو کہ گذشتہ مالی سال کی ششماہی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے ایک انٹرویو کو بتایا کہ 6 ماہ میں ایک ارب ڈالر کی سافٹ ویئر برآمدات تو آفیشل چینل سے سٹیٹ بینک کے ذریعے ملک میں آئیں، اس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں پیسہ باہر بھی رکھ لیتی ہیں لہٰذا برآمدات کا حجم تو تخمینہ سے بھی زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy