بلاول بھٹو تو اسپیکر ہے اور اس کا مائیک زرداری ہے حافظ حسین احمد

Published on February 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

مہنگائی مارچ کے ذریعے مریم اور شہباز شریف کی لندن فرار کی راہ ہموار کرائی جائے گی
عبدالحکیم(یو این پی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما بزرگ پارلیمنٹرین سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے عبدالحکیم کے ممتاز صحافی چودھری راشد محمود سے ٹیلی فون پر انکے چھوٹے بھائی چودھری سجاد محمود کے ٹریفک حادثے میں انتقال پہ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ رینیٹل مارچ تھا اسکا فائدہ صرف نواز شریف نے حاصل کیا اپنے جعلی ٹیسٹ اور بلڈ ٹیسٹ کراکر لندن فرار ہو گئے اسکے بعد 11 ماہ تک مریم صفدر اور نواز شریف دونوں خاموش رہے یہ خاموشی ڈیل کا حصہ تھی اب دوبارہ مہنگائی مارچ کے ذریعے مریم صفدر اور شہباز شریف کی لندن فرار کی راہ ہموار کرائی جائے گی اور اس مہنگائی مارچ کیلئے بجٹ کی فراہمی بھی لندن سے کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب آزادی مارچ کی بجائے مہنگائی مارچ کرینگے مستقبل میں کی گئی کرپشن اور چوری کے حوالے سے مقدمات کے خاتمے کیلئے کئی ڈاکو یہ خدمات حاصل کر سکیں گے کرپشن توڑ رینیٹل مارچ اور اس کاروبار کا آئندہ نام رینیٹل احتجاج فار کرپٹ عناصر ہو گا اور جہاں تک بلاول کی سیاست کا تعلق ہے بلاول تو اسپیکر ہے اور اس کا مائیک زرداری ہے یہ سوچ اور فیصلہ زرداری کا ہے اور اسے بلاول کے ذریعے سنایا جاتا ہے فیصلے پی ڈی ایم ملکر کرتی ہے لیکن ویٹو پاور بلاول کے ہاتھ میں ہے ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران کے پانچ سال پورے کروانے کی ڈیل سے ہی لوگ لندن پناہ گزین ہو چکے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes