اوکاڑہ ،روڈ حادثہ میں 15 سالہ نوجوان جانبحق، دو افراد زخمی

Published on February 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ستگھرہ روڈ 28 ٹو آر کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دونوں زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو بھی ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عظیم ولد عابد علی (15 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ نواحی گاو¿ں 14/ون آر اوکاڑہ کے رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog