سینیٹ انتخابات؛ ملک بھر سے 100 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Published on February 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آخری دن ملک بھر میں 100 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔پنجاب میں 17 ،سندھ میں 22 ،خیبرپختونخواہ میں 30 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، بلوچستان میں 25 اور اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں۔جنرل نشست کے لئے 51، ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے 18، خواتین نشست کے لیے 24 اور اقلیتی نشست کے لیے 8 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔
اسلام آباد
الیکشن کمیشن کو اسلام آباد سے سید یوسف رضا گیلانی ، عبدالحفیظ شیخ ، طارق فضل چوہدری، فوزیہ ارشد ، فرزانہ اور فرح ناز اکبر کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔
پنجاب
پنجاب سے جنرل نشست پر کامل علی آغا، جمشید اقبال چیمہ ، محمد خان مدنی، مشاہد اللہ خان ، پرویز رشید ، سیف الملوک کھوکھر، محمد عظیم الحق منہاس، سیف اللہ نیازی ، عفنان اللہ خان ، سعود مجید ، روبینہ اختر ، ظہیر عباس کھوکھر ، عون عباس بپی، کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، پنجاب سے خواتین نشست پر زرقہ سہروردی ، سعدیہ عباسی اور ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم تارڑ اور سید علی ظفر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سندھ
الیکشن کمیشن کو سندھ سے صادق علی میمن ، سلیم مانڈوی والا ، شیری رحمان، دوست علی جیسر ، جام مہتاب حسین دیہڑ ، تاج حیدر، شہادت اعوان ، ظفر احمد کمالی ، خواجہ سہیل منصور، سید فیصل سبزواری، عبدالقادر خانزادہ کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، سندھ سے خواتین نشست کے لئے پلوشہ خان ، رخسانہ پروین ، خیرانساء ، خالدہ عتیب اور سبہین غوری کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر فاروق ایچ نائیک ، شہادت اعوان ، ڈاکٹر کریم خواجہ ، رؤف صدیقی ، سید خضر زیدی اور ڈاکٹر شہاب امام کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔
خیبر پختون خوا
کے پی کے سے الیکشن کمیشن کو ملک نجیب گل ، نصر اللہ وزیر ، فرحت اللہ بابر ،ہدایت اللہ ، عطا الرحمان ، محمد طارق خٹک ، شبلی فراز ، فیصل سلیم رحمان، محسن عزیز، اورنگزیب خان ، عباس آفریدی ، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان اور نجی اللہ خٹک کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔خواتین نشست کے لیے نعیمہ کشور ، ثانیہ نشتر ، تسلیم بیگم ، فرح خان، فرزانہ جاوید ، شازیہ تہماس خان اور فلک ناز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔خیبر پختوانخوا سے ٹیکنوکریٹ نشست پر حامد الحق ، نصر اللہ وزیر ، فرحت اللہ بابر ،زبیر علی ، ریحان عالم اور دوست محمد خان کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، خیبر پختوانخوا سے اقلیتی نشست کے لیے رنجیت سنگھ ، گردیپ سنگھ اور عریش کمار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
بلوچستان
بلوچستان سے سرفراز بگٹی ، ستارہ ایاز ، محمد عبدالقادر ، مولانا غفور حیدری ، خلیل احمد بلیدی ،محمد قاسم، عمر فاروق، میر اسرار اللہ زہری ، عبدالخالق خان ، سجاد ترین کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔بلوچستان سے خواتین کی نشست کے لیے بینش سکندر ، عاطفہ ، نسیمہ احسان ، ثمینہ ممتاز، کاشفہ گچکی اور شانیہ خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ نشست پر کامران مرتضی ، نوید جان بلوچ ، سجاد ترین اور سید احمد ہاشمی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔بلوچستان سے اقلیتی نشست کے لیے ہیمن داس ، دانش کمار ، بینش سکندر مسیح ، سنیل کمار اور خلیل کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار کل شام پانچ بجے تک کاغذات نام زدگی جمع کرا سکیں گے، الیکشن کمیشن 16 فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog