ٹھٹہ ، سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنےکا اعلان

Published on February 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

ٹھٹہ(رپورٹ حمیدچنڈ)انچارج پاکستان آرمی سلیکیشن اینڈ بھرتی سینٹر کراچی کرنل شہباز افضل ملک کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 18- فروری 2021ء کو گورنمنٹ ڈگری کالج سجاول اور 19- فروری 2021ء کو میونسپل کمیٹی ٹھٹہ میں میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتا ہے کہ خواھشمند امیدواروں کا قد 5 فوٹ 6 انچ، چیسٹ (سینہ) 34 انچ اور عمر کی حد 18 تا 23 سال ہونا لازمی ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوان اپنا اصل ڈومیسائیل، مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی وغیرا کی مارک شیٹس/ پکا سرٹیفیکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو مقررہ جگہ پر صبح آٹھ بجہ اپنے ساتھ لائیں، مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی سیلیکشن اینڈ بھرتی سینٹر کراچی کے نمائندہ وریام خان بلوچ سے 0335-2313307 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes