حج مشن کے سلسلہ میں غیرمنصفانہ قرعہ اندازی بندکی جائے۔رانا بشارت

Published on March 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 600)      No Comments

2
لاہور( یواین پی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنزآرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے چیئرمین رانابشارت علی خاں،سینئر وائس چیئرمین محمدعارف بٹر،صدرحاجی فقیرحسین،فنانس سیکرٹری خالدمحمود ،جنرل سیکرٹری سیّدمظہرحسین اورسیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ حج مشن کے سلسلہ میں ہرسال بوگس قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،وزیر مذہبی اموراورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے استدعاہے کہ اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔وہ گذشتہ روزایک اہم ااجلاس سے خطاب کررہے تھے۔عہدیداران نے مزید کہا کہ حج مشن کے سلسلہ میں غیرمنصفانہ قرعہ اندازی اوراقرباء پروری بندکی جائے۔ بوگس قرعہ اندازی کے نتیجہ میں ہرسال حج مشن کیلئے ان مخصوص اورمنظورنظر افرادکانام نکلتا ہے جومسلسل کئی برسوں سے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کارسراسرناانصافی اوراستحصال کے زمرے میں آتا ہے ،پروفیشنل سٹاف والے اس کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔ امسال حج مشن کیلئے منصفانہ بنیادوں پر قرعہ اندازی یقینی بنائی جائے اور ارباب اختیاراس فہرست میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنز کے تمام ارکان کوشامل کریں ورنہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes