انسداد ڈینگی اقدامات میں عوامی شمولیت سے ڈینگی کے مرض پر قابو پانا ممکن ہوا ہے صبا اصغر

Published on February 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے سرکاری محکموں نے جس انداز سے باہمی ربط و رابطہ سے خدمات سر انجام دی ہیں وہ لائق تحسین ہیں ہمیں مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرنا ہے انسداد ڈینگی اقدامات میں عوامی شمولیت اور ذمہ دارانہ رویو ں کی وجہ سے ڈینگی کے مرض پر قابو پانا ممکن ہوا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مستقل قریب میں بھی ہم اپنی محنت اور کوشش جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں تمام محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں انسداد ڈینگی اقدامات ،محکموں کی کاوشوں ،عوامی شمولیت کے ساتھ ساتھ ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ضلع میں ڈینگی وارڈز کی صورت حال اور علاج معالجہ سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے حکومتی ہدایات پر سو فیصد عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز جاری کی ہیں اس کی پیر وی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme