موسم بہار کی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی

Published on February 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments


کراچی (یو این پی)موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروادیے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کراچی اسلام آباد اور کراچی لاہور کے درمیان کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی گئی۔مذکورہ شہروں کے مابین 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ 40 کلو سامان سمیت رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا۔ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن کی پروازوں پر نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں،اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy