فلم نگر کا رانجھا فلم بینوں سے روٹھ گیا اداکار اعجاز انتقال کر گئے

Published on March 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لاہور(ڈاکٹر بی اے خرم) فلم نگر کا رانجھا فلم بینوں سے روٹھ گیا ماضی کے نامور فلمی ہیرو اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کا انتقال 88 برس کی عمر میں‌ہوا اہل خانہ کا کہنا ہے اعجاز درانی کی عمر 88 برس تھی، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے، اعجاز درانی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گیاعجاز درانی کی پیدائش جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں 1935ء میں ہوئی۔انہوں‌نے دو شادیاں‌کی تھی پہلی شادی میڈم نورجہاں سے جبکہ دوسری شادی فلمی ہیروئن فردوس سے کی تھی بدقسمتی سے دونوں‌شادیوں‌کا انجام طلاق پر ہوا ہدایت کار منشی دل کی فلم ’حمیدہ‘ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے، یہ فلم 1956ء میں ریلیز ہوئی۔
فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم ’مرزا صاحباں‘ میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔ تاہم 1957 کی ریلیز فلم ’بڑا آدمی‘ میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی،جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔اعجاز درانی نے فلم ’ہیر رانجھا ‘ میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔یہ ان کی شعرہ آفاق فلم تھی باکس آفس کے کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اعجاز درانی نہایت کام یاب ڈسٹری بیوٹر اور نہایت منتظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلم سازی کے فن میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ثابت ہوئے۔’دوستی‘، ’ہیر رانجھا‘، ’شعلے‘ جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy