ایبٹ آبادجیل میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر انکوائری کمیٹی کی تشکیل

Published on March 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

ایبٹ آباد(یو این پی )ایبٹ آبادجیل میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پرآئی جی جیل خانہ جات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،ہفتے کے روزڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آبادمیں ایک قیدی کی جانب سے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کاواقعہ رونماہواجسکے بعدجیل کے اندراورشہرکے حالات کشیدہ ہوگئے اورعوام نے شہرکے مختلف مقامات اورجیل کے باہر اتوارکے روزبھی احتجاجی مظاہرہ کیاجسکے بعدقیدی کومقدمہ درج کرکے سنٹرل جیل ہری پورمنتقل کردیاگیا،واقعے پرآئی جی جیل خانہ مسعودالرحمان نے اے آئی جی مطلوب الرحمان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جس میں سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورمقصودالرحمان بھی شامل ہیں،انکوائر ی کمیٹی نے اتوارکے روزڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آبادکادورہ کیااورواقعے کی چھان بین کی جسکے بعدانکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکے آئی جی جیل خانہ کوپیش کریگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme