کورونا سے مزید 39 اموات، 24 گھنٹےمیں ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آ گئے

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کورونا وائرس نے مزید 39 جانیں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد موت کی وادی میں اتر گئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوگئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا کے مزید ایک ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرض سے متاثرایک ہزار 595 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تاحال سب سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 666 ، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 8، خیبرپختونخوا 73 ہزار 708 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 114 متاثرین موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 45 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 534 ہو گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1038 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题