اوکاڑہ، ٹرک اور رکشہ میں خوفناک  تصادم، 3افراد جانبحق4 شدید زخمی

Published on March 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

دو مَرد اور 2 خواتین سمیت 4 افرادشدید زخمی جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل

اوکاڑہ (یو این پی)دیپالپور روڈ پر حنیف رائس مل کے قریب ٹرک اور چنگ چی رکشہ میں تصادم ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کی وجہ لاپرواہ ڈرائیونگ بنی۔ حادثہ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گئے۔ جبکہ 2  مرد اور دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔  شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو  ٹیموں نے حادثہ میں متاثر ہونے والے دوسرے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےمختلف ہسپتالوں میں  منتقل کر دیا حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کو بھی ضروری کاروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا ہے جان بحق ہونے والوں کی شناخت فاروق ولد احمد علی (45)سال شہناز زوجہ فاروق (40)سال عمران ولد فاروق (10)سال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ جبوکہ کے رہائشی تھے۔جبکہ زخمیوں میں وسیم ولد  صادق ۔عباس ولد منظور  ۔یاسمین دختر فاروق۔ آمنہ دختر فاروق شامل ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy