میرا فیصلہ درست ہے، 7 ووٹ بدنیتی سے خراب کیے گئے، مظفر حسین شاہ

Published on March 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)مظفر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد اپوزیشن الزام نہیں لگائے گی تو کیا کرے گی۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عدالتیں کھلی ہیں، جو جانا چاہے جاسکتا ہے، جائیں اور وہاں سے فیصلہ لے کر آجائیں، ہم اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ شکست کے بعد اپوزیشن الزام نہیں لگائے گی تو اور کیا کرے گی کہ ہم ہار گئے ہیں، اگر ہم متعصب ہوتے تو ساری کاروائی ہماری آج کی دیکھ لیں، اس پر تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔واضح رہے اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر غیر جانبدار نہیں تھے اور صدر نے اپنی پارٹی کے سینیٹر کو پریزائیڈنگ آفیسر بنایا وہ ہمارے 7 ووٹ مسترد نہیں کرسکتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes