کورونا وائرس کی تیسری لہر، حکومت کا سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کورونا وائرس کی تیسری لہر، حکومت کا سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے دوبارہ خطرناک حد تک پھیلاو کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر ہی ہے۔جنوبی افریقہ، برازیل سمیت کئی ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا ، اس دوران سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سنجیدہ مسئلہ ہے کیوں کہ پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، ان میں سے زیادہ کیسز اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے سامنے آئے ہیں ، اس کے پیش نظر صوبوں کو سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت ایکشن لیں ، تاہم کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے تمام فیصلے فریقین کے ساتھ مشاورت سے کیے جائیں گے۔ دوسری جانب مہلک وبا کے دوبارہ خطرناک حد تک پھیلاو کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کورونا کے باعث پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog