درخت لگانے کی یہ قومی مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے رخسانہ نوید

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی و کنٹری ہیڈ برائے کلین اینڈ گرین مہم رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ درخت لگانے اور انکی دیکھ بھال کا کام اتنا اہم ہے کہ یہ ہمارے آنے والے کل سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کو مستقبل قریب میں جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نپٹنے کےلئے ماحولیاتی توازن کا برقرار رہنا سب سے اہم ہے۔درخت لگانے کی یہ قومی مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کااس میں شامل ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان اور ریسکیو 1122کے دفتر میں قومی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقاریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ،پاکستان تحریک انصاف کی راہنما صدر خواتین ونگ محترمہ شازیہ احمد، میجر (ر) احمد نواز،چوہدری طارق ارشاد،راﺅ محمد صفدر،جنرل سیکریٹری اعجاز ناصر،چیف کو آرڈنیٹر تحصیل دیپالپورملک غلام نبی کھوکھر،چیف کو آرڈنیٹر غلام مرشد ورک،کوآرڈنیٹر میاں طارق،ڈپٹی کو آرڈنیٹر میاں مظفر قادر موہل، ضلعی افسران ،عمائدین علاقہ ،پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانا ہمارے لئے اور بھی خوشی کا باعث ہے ہمیں اپنے تہوار بھی اس انداز میں منانا ہیں ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بڑھاوا دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کئے جانے والے اقدامات اورشہریوں کی اس مہم میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیںمتحد ہو کر آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جس انداز میں ملک سے کرپشن کے خاتمہ،لوٹ کھسوٹ کے کلچر کو ختم کرنے ،شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی کے لئے کام کیا ہے اسی انداز میں وہ پاکستان کو سر سبز و شاداب دیکھنے کے خواہاں ہیں اس کار خیر میں بھی وہ سب سے آگے ہیں اور ہم سب بطور ٹیم ان کے ساتھ ہیں۔ رخسانہ نوید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے کام کیا ڈیزل اور پٹرول سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمہ کے لئے الیکٹرانک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروائی گئی یورو5فیول در آمد کیا گیا اینٹوں کے بھٹوں کو اگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے جس سے ملک میں 65فیصد بھٹے اس ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جا چکے ہیں ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لئے ہمیں متحد ہو کر کا م کرنا ہے قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی و کنٹری ہیڈ برائے کلین اینڈ گرین مہم محترمہ رخسانہ نوید نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان اور ریسکیو 1122کے دفتر میں پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes