سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا کا شکار

Published on March 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments


کراچی(یو این پی)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کا شکار ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔کورونا کا شکار اہلکاروں و حکام میں سے 24 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک 6104 افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 122 اہلکارزیرعلاج ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار اہلکاروں اور افسران کا پوری توجہ سے علاج جاری ہے اور وہ بھی اس وبا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes