ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دیں گے

Published on March 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments


پشاور(یو این پی) پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دیں گے۔کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے ڈیجیٹل پروگرام کے زریعے ملک بھر سے موصول ویڈیوز کے بعد ملک کے دس سے زائد شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کوچنگ پروگرام منعقد کیا تھا۔پشاور زلمی کی جانب سے پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کے دس شہروں میں ٹرائلز کے بعد کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جتوانے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں ایم جی زلمی کیمپ کے شارٹ لسٹ کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور انہیں ٹپس دیں گے۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کے ساتھ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف بھی موجود ہوں گے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے مطابق پاکستان بھر میں چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں ورلڈ کلاس کرکٹرز سے کوچنگ سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy