پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، مودی کا وزیراعظم کے نام خط

Published on March 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے.بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں. ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات چاھتے ہیں. اس کے لئے دھشت گردی اور دشمنی سے پاک اعتماد پر مبنی ماحول اھم ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کے لیے اس مشکل دور میں کوویڈ-19 چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کا خط دفترخارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes