تھانہ شیر گڑھ پولیس کی بڑی کاروائی 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

Published on March 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments


گرفتار ڈکیت گینگ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا
اوکاڑہ (یو این پی) ڈی ایس پی رینالہ سرکل ظفر اقبال ڈوگر کی زیر نگرانی عدنان رفیق ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے روائیتی اور سائنسی طریقہ کار کے ذریعے ڈکیتی کرنے کی نیت سے چھپے ہوئے 7 کس ملزمان محمد اسلم ولد ولی محمد سرغنہ گینگ ،پرویز ولد عبدالغفور ،سعید عرف صدی ،گلزار ولد اللہ دتہ ،نعمان عرف نومی ،محمد امجد اور بابر علی اقوام کھرل ساکنائے اے ایل 25/1 کو بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اکٹھے ہوکر رات کو مین روڈ و لنک روڈ پرکار/موٹرسائیکل روک کر ڈکیتی ،رابری کیساتھ نقدی رقم ،موبائل فون چھیننے، نقب لگا کر لوگوں کے گھروں اور دوکان میں واردات کرنے اور مال مویشی چوری کرنا تسلیم کیا ملزمان سے اسلحہ آتشیں ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد رائفل،2عدد ایم ایم 7اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے۔ کامیاب کارروائی پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题