پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیدی

Published on April 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments


سنچورین(یو این پی) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخرزمان صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 177 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران امام الحق نے نصف سنچری مکمل کی، وہ 70 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، وہ 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 17 چوکے شامل تھے۔ دانش عزیز کا ڈیبیو مایوس کن رہا وہ صرف 3 رنز بناکر اینرک کا شکار بنے جب کہ آصف علی بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔وکٹ کیپبر بیٹسمین محمد رضوان اور شاداب خان 53 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، رضوان 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 33 رنز پر آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینرک نورکیا نے 4 ، کگیسو ربادا اور اینڈیلے فیفلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ مارکرم 19 اور ڈی کاک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ہینرک کلاسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیوڈ ملر اور راسی وینڈر ڈیوسن نے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بورڈ مستحکم کیا۔ ڈیوڈ ملر نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے تاہم راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔آخری اوورز میں اینڈیلے فیفلکوایو نے راسی وینڈر ڈیوسن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوسن 105 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف 2،2 محمد حسنین، فہیم اشرف، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹیمبا بووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرم، راسی وینڈر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، اینڈیلے فیفلکوایو، کگیسو ربادا، اینرک نورکیا، لنگی اینگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔قومی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دانش عزیز ڈیبیو کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes